پاکستان
15 جون ، 2012

جدہ:بے غرض ہو کر خدمت خلق کرناعبادت ہے،عبد السالک خان

جدہ. . .. .سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان قونصل جنرل عبد السالک خان نے کہا ہے کہ بے غرض ہو کر خدمت خلق کرناعبادت ہے اور پاکستان ویلفئیرسوسائٹی 6 سال سے مفت طبی سہولتیں فراہم کرکییہ فریضہ انجام دے رہی ہے۔وہ سوسائٹی کے چھٹے یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سوسائٹی کے صدرڈاکٹر خلیل الرحمان نے کہا کہ انکی ی تنظیم نے اب تک تقریباً25مریضوں کی آنکھوں کا مفت آپریشن کروایاجبکہ 2مریضوں کا بائی پاس اور ایک مریض کے دل کا والوو تبدیل کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جدہ کے علاوہ طائف، مدینہ منورہ اور کئی دوسرے شہروں میں بھی مفت معائنے اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :