15 جون ، 2012
ملتان . . . . ..ملتان میں پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قاسم بیلہ کے علاقے میں ناکا بندی کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے ان کی تلاش میں ناکا بندی کی۔ اس دوران پولیس اور ڈاکووٴں کا سامنا ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزم مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان ڈاکو تھے جو ایک گاوٴں میں واردات کرکے آرہے تھے۔