15 جون ، 2012
لورالائی. . . . .ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں رکشا کنویں میں گرنے سے ایک خاندان کے تین افراد جان بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دکی کے نواحی علاقے سرکا قلعہ میں ایک شخص حیات خان اپنی بیوی بان بی بی اور بیٹے کرم خان کے ساتھ رکشے میں شہر کی طرف آرہا تھا۔ رات کے اندھیرے میں رکشہ کنویں میں جاگرا اور تینوں افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد وہاں پہنچ گئے اور تینوں لاشیں کنویں سے نکال کرسول اسپتال دکی پہنچائیں۔