15 جون ، 2012
کوئٹہ.. .. . کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شب فائر کیا گیا ایک راکٹ گلستان ٹاوٴن میں جنرل موسی کالج کے قریب اور دوسرا راکٹ اس سے کچھ فاصلے پر واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب کھلے میدان میں گرا۔ دونوں راکٹ گرنے سے زوردار دھماکے ہوئے جن سے علاقے میں خوف و وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان نے میڈیا کے دفاتر فون کرکے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔