دلچسپ و عجیب
06 ستمبر ، 2016

اٹلی میں چھپن چھپائی کے دلچسپ عالمی مقابلے کا انعقاد

اٹلی میں چھپن چھپائی کے دلچسپ عالمی مقابلے کا انعقاد

 

بچپن میں چھپن چھپائی کا کھیل تو اکثر لوگوں نے کھیلا ہی ہوگا لیکن جوانی میں بھی یہ کھیل کھیلنے کا موقع ملے گا یہ شاید کسی نے بھی نہ سوچا ہو۔

اٹلی کے ایک قصبے میں چھپن چھپائی کے کھیل کی چھٹی عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے منچلوں نے شرکت کی۔

اس دلچسپ چیمپئن شپ میں فرانس،امریکا،اٹلی،بیلجیئم اور سوئزرلینڈ کے علاوہ کئی ممالک سے64ٹیموں نے حصہ لیا۔مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اس چیمپئن شپ کا دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مقامی افراد اورسیاحوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :