25 ستمبر ، 2016
ام فروا...لاہورمیں پنجاب یونیورسٹی کےقریب وزیراعلیٰ شہبازشریف نےپی ایچ اےکی نئی ٹری پلانٹنر مشین کاافتتاح کیا،ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر کا ہدف2018ء کا الیکشن نہیں،بلکہ سی پیک اور اورنج ٹرین منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے،شکست خوردہ ذہنوں کو ایک بار پھرشکست دیں گے۔
لاہور میں درخت اکھاڑ کر دوسری جگہ منتقل کرنےکی ٹری پلانٹنز مشین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ ذہن والے عناصر ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں،یہ لوگ ترقی کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کےسامنے بندباندھنا چاہتے ہیں،مگر عوام انہیں ایک بار پھر شکست دیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والےاورنج لائن ٹرین کےخلاف عدالت میں چلےگئے،اورنج لائن میں کوئی کرپشن ہوئی تو اس کا ذمہ دارہوں،کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ غریب بھی اورنج لائن ٹرین میں باوقار سفر کر سکیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ ہر کام عوام کی فلاح وبہبود کیلئےکر رہے ہیں ،کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔