22 مئی ، 2025
گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹرپلانٹ پرکیبل اور سی ٹی فالٹ کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہوسکا۔
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے متاثر ہوں گے،گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔