03 اکتوبر ، 2016
کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے جنوبی کے علاقے صدر میں واقع بوہری بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ایس ایس پی ثاقب میمن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
جناح اسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو مردہ حالت میں جناح اسپتال لایا گیا، مقتول کے سر میں ایک گولی لگی ہے۔