پاکستان
03 اکتوبر ، 2016

اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہیں،بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارتی جارحیت سے متحد ہوکر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہیں، بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بلاول نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر آپ کے ساتھ ہیں ،پیپلزپارٹی واضح موقف لیتے ہوئے آپ کی حمایت کریگی، موجودہ حالات میں پاک بھارت تعلقات ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کاکوئی فوجی حل نہیں ہے ، متحدپاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرسکتاہے، قومی سلامتی کےمعاملات پرمقاصد ملکرکام کرنےسےہی حاصل ہوسکتےہیں۔

بلاول نے کہا کہ جناب وزیراعظم میں اور آپ آج کے معاملے پر ہم آہنگی سے کام کرسکتے ہیں۔اہم ترین ملکی معاملے پر آپ نے بلایا ، آپ کا شکریہ۔

مزید خبریں :