پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

تعلیم میں پیچھے رہنے والی قوموں کا مستقبل محفوظ نہیں ،شہباز شریف

تعلیم میں پیچھے رہنے والی قوموں کا مستقبل محفوظ نہیں ،شہباز شریف

 

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم میں پیچھے رہنے والی قوموں کا مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتا،آنے والے دور کی جنگیں توپوں اور ٹینکوں سے نہیں افکار اور ایجادات کے ذریعے لڑی جائیں گی۔

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے،تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے ،والدین کے بعد انسان کی شخصیت سازی میں سب سے بڑا کردار استاد کا ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :