پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

عزیز آباد:اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد

 

 

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کر کے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک بھی شامل ہے۔

عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی، جہاں پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ برآمد اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک، کلاشنکوف اور نائن ایم ایم سمیت بھاری اسلحہ اور گولہ بارود شامل ہے، اسلحہ دہشتگردی میں استعمال کیے جانا تھا، اس اسلحے کی برآمدگی ایک پریس کانفرنس میں ظاہر کی جائے گی۔

مزید خبریں :