05 اکتوبر ، 2016
اتحادیوں کے مشورے کے باوجود عمران خان اپنی ضد برقرار ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اےپی سی میں تحریک انصاف کی شرکت سےکچھ حاصل نہیں ہوا، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکےفیصلےپرقائم ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کا اجلاس بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف سے کوئی شرکت نہیں کرے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بطور وزیراعظم کوئی قانونی حیثیت نہیں، پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے ان کے وزیراعظم ہونے کی توثیق نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کو جواز بنا کر پاناما ایشو کو دبانا چاہتے ہیں۔