20 جون ، 2012
اسلام آباد… فاٹاجوائنٹ پارلیمانی گروپ نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے آج شام اجلاس طلب کرلیاہے جبکہ اے این پی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کیاگیاہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے خیبر پختوانخواہ ہاوس اسلام آباد میں حاجی عدیل کی صدارت میں ہوگا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرغورکیاجائیگا۔ دوسری طرف پارلیمنٹ میں حمیداللہ جان آفریدی کے جوائنٹ فاٹا گروپ نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہناہے کہ اتحادی اجلاس میں فاٹا جائنٹ گروپ کو نہ بلانے پر سات پارلیمینٹیرینز نے شدید احتجاج کیاہے۔فاٹاکاپارلیمانی گروپ اپنے مستقبل کا لائحہ عمل آج شام کے اجلاس میں طے کریگا۔