پاکستان
20 جون ، 2012

پنجاب اسمبلی میں جوتے چل گئے، نازیبا الفاظ کا استعمال

پنجاب اسمبلی میں جوتے چل گئے، نازیبا الفاظ کا استعمال

لاہور… پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاس میں حکومتی رکن شیخ علاوٴالدین کے اپوزیشن خواتین ارکان کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ، جو منہ میں آیا،بولتے گئے ،انہوں نے خواتین ارکان کو موت کے کنویں میں ناچنے والیاں قرار دے دیا، ایوان میں جوتے بھی اچھلے۔تاہم اسپیکرنے کمیٹی قائم کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیئے۔ اسپیکررانامحمد اقبال کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹاکی تاخیرسے شروع ہوا،ایکشن سے بھرپور اجلاس اپوزیشن ارکان کے گھروں پر حملوں کیخلاف نعروں سے گونجتا رہا، مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔ ق لیگ کے رکن محمد یار ہراج نے کہاکہ صوبے میں اسپانسرڈدہشت گردی ختم کی جائے،ان کے گھرکوآگ لگانیکی کوشش کی گئی اور ٹارگٹ حملے کئے گئے۔ اپوزیشن ارکان نے حملوں کیخلاف علامتی واک آوٴٹ بھی کیا،اسی دوران کورم کی نشاندہی پر اجلاس آدھ گھنٹے کیلئے ملتوی کر دیاگیا،اجلاس دوبارہ شروع ہواتوحکومتی رکن شیخ علاوٴالدین اوراپوزیشن خواتین ارکان میں تلخ کلامی ہو گئی ،شیخ علاوٴالدین نے انہیں بے شرم قراردیااورکہاکہ ان خواتین کوپتہ نہیں کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔اس پرشور شرابے میں اجلاس کی کارروائی رک گئی،حکومتی ارکان کی اپوزیشن کومنانیکی کوشش اس وقت بیکار ثابت ہوئی،جب اپوزیشن رکن سیمل کامران نیشیخ علاوٴالدین کی طرف جوتاپھینک دیا،جواب میں حکومتی رکن انجم صفدر نے بھی اپوزیشن کی طرف جوتا اچھال دیا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ جن ارکان نے جوتے پھینکے ہیں انہیں معطل کیاجائیگا،انہوں نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ بھی کارروائی سے حذف کرا دیئے۔انہی حالات میں ایوان نے تمام43مطالبات زربھی منظور کرلئے

مزید خبریں :