پاکستان
20 جون ، 2012

ڈرون حملوں سے متعلق وفاق کا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع

پشاور…وفاق کی جانب سے ڈرون حملوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں سے متعلق کوئی تحریری یا زبانی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں تحریری جواب وزارت دفاع کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہُمند نے جمع کرایا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈرون حملوں سے متعلق کوئی تحریری یا زبانی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ صدر مملکت سے لے کر وزیر اعظم اور سیاسی قائدین تک سب ڈرون حملوں کی مذمت کرچکے ہیں۔ جبکہ پارلیمنٹ کی مشترکا قرارداد میں بھی اس کی مخالفت کی گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں وکیل ایس ایم صابر اور دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے دو مختلف درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ جس میں ڈرون حملوں سے متعلق امریکہ اور پاکستان کے تحریری معاہدے منظر عام پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں :