22 جون ، 2012
اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی کے اعلامیہ کے مطابق جمعرات کی شب منگلہ پاور ہاؤس ٹرپ کرگیا، جس کے نتیجے میں 800میگا واٹ بجلی کی کمی ہوگئی ہے ۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق یہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا پتہ لگانے کے لیے کام جاری ہے۔اس صورتحال کے باعث میرپور، کھاریاں،گجرات اور جہلم کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور یہ تمام شہر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔