انٹرٹینمنٹ
15 نومبر ، 2016

فریحہ پرویز کو دوسرے شوہر نے بھی طلاق دے دی

 

نوین علی...پتنگ باز سجناں فیم گلوکارہ فریحہ پرویز کی ازدواجی زندگی کی دوسری پتنگ بھی کٹ گئی،شادی کے ایک سال بعد ہی دوسرے شوہر گلوکار نعمان جاوید نے بھی طلاق نامہ تھما دیا،طلاق کے بعد فریحہ پرویزنے خلع کی درخواست واپس لے لی ۔

گلوکارہ فریحہ پرویز نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد گلوکار نعمان جاوید سے دوسری شادی کی،محبت کی شادی ایک سال توخوب چلی، پھرجانے کیا ہوا کہ دلوں میں دراڑ آ گئی، رومانوی ازدواجی سفر رنجشوں کا سفر بن کردونوں کو ایک دوسرے سے دور لے گیا۔

پہلے گلوکارہ فریحہ پرویز نے سول کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ وہ اپنے شوہر نعمان جاوید کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی اسے طلاق چاہیے۔

دوست دوبارہ ملاپ کے لیے کودے ہوں گے مگر محبت کی ڈور کچی نکلی،نعمان بھی طلاق نامہ لے کر عدالت پہنچ گیا، لکھ دیا کہ فریحہ جب اور جس سے چاہے شادی کر لے اسےکوئی اعتراض نہیں۔

طلاق نامہ جمع ہو جانے پر فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس کی بنیاد پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

مزید خبریں :