پاکستان
23 جون ، 2012

الطاف حسین کی وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو مبارک باد

الطاف حسین کی وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو مبارک باد

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے راجا پرویز اشرف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین توقع ظاہر کی کہ نو منتخب وزیر اعظم راجا پرویز اشرف جمہوریت کے فروغ ، ملک کے استحکام اور پاکستان کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے صدر آصف علی زرداری اور وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید خبریں :