24 اپریل ، 2025
کراچی: ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کیلئے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی ،قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ادھر وکلاکا الزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا جب کہ ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی۔
وکلا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے لہٰذا پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔