پاکستان
23 جون ، 2012

گیاری، تودے تلے دبے مزیددوفوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

گیاری، تودے تلے دبے مزیددوفوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

اسکردو… سیاچن کے گیاری سیکٹرمیں برف تلے دبے مزید دو فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ سات اپریل کو گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 139 فوجی اور سویلین اہل کار دب گئے تھے۔ جوانوں کی تلاش کے لئے آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ گذشتہ رات گیاری سیکٹر سے دو اور شہداء کی لاشیں نکالی گئیں جنہیں گوما ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔ اب تک مجموعی طور پر 15 فوجیوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

مزید خبریں :