پاکستان
23 جون ، 2012

جیونیوز کے سینئر رپورٹر معین احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور… گذشتہ شب وفات پا جانے والے جیونیوز لاہور کے سینئر رپورٹر معین کی نمازہ جنازہ سمن آباد بٹ گراوٴنڈ میں ادا کر دیگئی ۔ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ،عزیز و اقارب سمیت دگر شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ جیونیوز کے سینئر رپورٹر معین احمد جو عوامی مسائل پر مختصر ڈاکومینٹری بنانے میں اپنے اچھوتے انداز کی بدولت پہچانے جاتے تھے۔ وہ صرف 44 برس کی عمر میں ہم سے اچانک بچھڑ گئے۔معین احمد نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعدروزنامہ دی نیوز سے صحافتی کیئریر کا آغاز کیا اور 2008ء میں جیونیوز سے منلک ہو گئے۔ جیونیوز میں انہوں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں منفرد رپورٹنگ کے باعث اپنا خاص مقام بنا لیا۔ رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی پر انہیں امریکی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ نیوسمن آباد میں ادا کی گئی جس میں عزیزو اقارب سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور چار سالہ بیٹا چھوڑا ہے۔معین احمد کی وفات پر صدر مملکت، وزیر اعظم ،وزیر اعلی اور صحافی تنظیموں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :