پاکستان
23 جون ، 2012

بھارتی وزیراعظم منموہن کی راجہ پرویز کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم منموہن کی راجہ پرویز کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

نئی دہلی… بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں ہمسایہ ممالک کے عوام میں تعاون بڑھے گا اور دوطرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئیگی۔ 61 سالہ نومنتخب وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بھارتی خارجہ حکمت عملی پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید خبریں :