23 جون ، 2012
پشاور … پشاور کے بورڈ بازار میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے بورڈ بازار میں ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے قریبی روئی کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی روئی اور لکڑی جل گئی۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔