پاکستان
23 جون ، 2012

گیلانی ایوان صدر منتقل، بیٹے کو ملتان کی نشست پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ

گیلانی ایوان صدر منتقل، بیٹے کو ملتان کی نشست پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے ملتان میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست کے ضمنی الیکشن میں ان کے بڑے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کو پیپلز پارٹی کا امیدوار بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گیلانی کی رہائشگاہ کو ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے لیڈر یوسف رضا گیلانی کی خدمات کو مکمل سراہنے کی پالیسی کے تحت ، اس بات کا اصولی فیصلہ کیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی عبدالقادر گیلانی کو قومی اسمبلی کا رکن بنوایا جائے گا، اس کے تحت ضلع رحیم یار خان میں صوبائی حلقہ 295 سے منتخب رکن عبدالقادر گیلانی ، اس نشست سے استعفیٰ دیں گے اور انہیں این اے 151 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کا ٹکٹ دیا جائے گا، اس حلقہ میں پولنگ 19 جولائی کو ہونی ہے ، ادھر اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کو ایوان صدر میں منتقل کردیا گیا ہے ، یہاں ان کے لئے چار کمروں والی الگ رہائش گاہ کا بندوبست کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :