پاکستان
23 جون ، 2012

مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے،شٹرڈاوٴن

مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے،شٹرڈاوٴن

لاہور… بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف آج بھی کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔ملتان میں تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر مین روڈ بلاک کردیا۔ وہاڑی کی تحصیل میلسی اور بورے والا میں انجمن تاجران کی اپیل پر شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔ عوامی احتجاج کے پیش نظر ارکان اسمبلی کے گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔رحیم یارخان،بہا ول پور،ہا رون آباد اور ڈیرہ غازی خان میں انجمن تاجران کی اپیل پر ہڑتال اور احتجاج جاری ہے۔ جہلم میں بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا آفس کا گھیراوٴ کرلیا۔ ز یارت میں 18گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل شہریوں نے احتجاج کرکے مین چوک پہ دھرنا جس سے چند گھنٹوں کے لئے زیارت کوئٹہ شارع بندہوگئی۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ میں تاجروں کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :