پاکستان
23 جون ، 2012

حج کرپشن کیس، مزید4گواہوں کے بیانات قلم بند

راولپنڈی… حج 2010ء کے سرکاری انتظامات میں کرپشن کے کیس میں استغاثہ کے مزید 4 گواہوں کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ہیں۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر حامدسعیدکاظمی سمیت دیگر ملزم بھی عدالت میں موجود تھے۔ جن گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے، ان میں مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی پیرزادہ عمران شاہ اور بلال یاسین شامل ہیں۔ دو متاثرہ حاجیوں طیب قریشی،محمد علی خان کے بیان بھی بطور گواہ قلم بند کئے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہوں میں شامل مزید 5 افراد کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :