23 جون ، 2012
کراچی … ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا کل پختون ثقافت سے متعلق جلسہ شہر میں لسانی اکائیوں اور مختلف قومیتوں میں ہم آہنگی کو بڑھائے گا، ایم کیو ایم کی سیاست ہی نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو بڑھانا ہے۔ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کراچی میں جلسہ عام کی تیاریوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے میں ثابت ہوگا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، تمام پختون عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، کل کا جلسہ عام کراچی میں پائیدار امن قائم کرنے میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا کل کا جلسہ شہر میں لسانی اکائیوں اور مختلف قومیتوں میں ہم آہنگی کو بڑھائے گا، متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست ہی نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو بڑھانا ہے، کل پختون ثقافت سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ کراچی میں رہنے والوں کو آپس میں لڑانے والوں کیلئے ایک پیغام ہوگا، یہ جلسہ ثابت کرے گا کہ شہر میں لسانی اکائیوں میں اتحاد ہے۔