دنیا
01 فروری ، 2012

افغانستان میں نیٹو فورسز کے قیام کیلئے حمایت بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ

کابل…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کے قیام کے لیے حمایت بڑھ رہی ہے ، 68 فیصد شہریوں نے نیٹو کے افغانستان میں دس سال سے زائد عرصہ قیام کی حمایت،25 فیصدنے مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو فورسز کے قیام کے لیے حمایت بڑھ رہی ہے اور سروے میں 68 فیصد شہریوں نے نیٹو کے افغانستان میں دس سال سے زائد عرصہ قیام کی حمایت کی ہے جبکہ پچیس فیصد کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فورسز چلی جائیں ہماری پولیس اب سکیورٹی کیلئے مضبوط ہیں۔2.5 فیصد سے بھی کم شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان پولیس عالمی فورسز کے بغیر امن قائم کرنے کے قابل ہیں جبکہ 54 فیصد کی رائے ہے کہ ہماری پولیس ابھی کمزور ہے تاہم دو ہزار چودہ تک ملکی سکیورٹی سنبھالنے کے لیے تیار ہوجائے گی۔ افغان فوج اور پولیس کی طالبان عسکریت پسندی کیخلاف مستحکم ہونے کی بنیاد ہی نیٹو کے انخلاء کا باعث بن سکتی ہے۔ امریکی سربراہی میں عالمی اتحاد نے افغانستان کی قومی پولیس کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ ستاون ہزار کرنے اور ان کی تربیت کیلئے تعاون کیا ہے۔

مزید خبریں :