دنیا
01 فروری ، 2012

افغانیوں کی باہمی بات چیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ افغان مصالحتی عمل کے ذریعے امریکا افغانیوں کی باہمی بات چیت کو فروغ دینا چاہتا ہے اورمصالحتی عمل میں صدر کرزئی کی مشاورت شامل ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہا امریکا افغان مصالحتی عمل کے ذریعے طالبان اور کرزئی حکومت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔سعودی عرب میں طالبان سے مذاکرات کی خبروں پرمارک ٹونرنے کہا کہ وہ اس حوالے سے افغان حکومت سے دریافت کرنیکا مشورہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا کردارصرف افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اہتمام کرناہے، اس سارے عمل میں امریکا اپنی ریڈ لائنز سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ افغان حکومت سے معاہدے کے مطابق پابند بھی ہے اورامریکادیکھے گا کہ افغان مصالحتی عمل میں کس قدرپیش رفت ہوتی ہے،اس حوالے سے صدر کرزئی حکومت سے مشاورت جاری ہے۔

مزید خبریں :