01 فروری ، 2012
واشنگٹن…وائٹ ہاؤس نے کہا کہ القاعدہ اب بھی امریکا کے مفادات کیلئے ایک خطرہ ہے اور صدر اوباما اسے تباہ کرنے کیلئے روزاول سے پرعزم ہیں،القاعدہ کے ٹھکانے جہاں بھی ہونگے نشانہ بنانے میں تاخیرنہیں کرینگے۔ترجمان وائٹ ہاس جے کارنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالتے ہی صدراوباما نے القاعدہ کیخلاف تمام ممکن اختیارات استعمال کرنیکی ہدایات جاری کی تھیں کی،انسداددہشت گردی اقدامات کے باعث القاعدہ کو شکست کا سامناہے۔جے کارنے نے کہا کہ القاعدہ کے جہاں کہیں بھی ٹھکانے ہیں انہیں نشانہ بنانے میں تاخیرنہیں کریں گے۔انسداددہشت گردی کے حوالے سے انتہائی مخصوص ، درست اور سرجیکل حملے ہماری کامیابی ہیں تاہم صدراوباماکے ڈرون حملوں کے حوالے سے بیان پر ترجمان وائٹ ہاس نے تبصر ے سے گریز کیا۔