کھیل
01 فروری ، 2012

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بھارت کو جیت کیلئے172رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بھارت کو جیت کیلئے172رنز کا ہدف

سڈنی…پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے172رنز کا ہدف دیا ہے۔ میتھیو ویڈ نے 43 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 38 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر ونے کمار کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ٹراویس برٹ نے 17 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، انہیں ایشوین نے آؤٹ کیا۔ میتھیو ویڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندو پر 72 رنز بنائے، انہیں رائنا نے کلین بولڈ کیا۔مائیک ہسینے 42 رنز بنائے۔ جارج بیلے 12 اور مارش صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کینگروز نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بناکر بھارت کو میچ میں کامیابی کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی طرف نے ایشوین، ونے کمار، سریش رائنا اور روہیت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 فروری کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :