دنیا
24 اپریل ، 2017

امریکہ اور شمالی کوریا، صبر و تحمل سے کام لیں، چین

امریکہ اور شمالی کوریا، صبر و تحمل سے کام لیں، چین

چینی صدر ژی جن پنگ نے تمام فریقین بالخصوص امریکہ اور شمالی کوریاسے ایٹمی معاملات میں صبر و تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج صبح ہونے والے ٹیلیفون کال کے دوران کہی۔

چینی صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ اُن کا ملک شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کی سخت مخالفت کرتا ہے، کیونکہ پیانگ یانگ کا ایٹمی پروگرام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ژی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی عزائم کو روکنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔ اُدھر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں :