08 جولائی ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے لاہورمیں ٹیکسی اوررکشا اسٹینڈز سے پرچی سسٹم کے خاتمے کا اعلان کیاہے۔پرچی سسٹم کے خاتمے کااعلان انہوں نے رکشا ،ٹیکسی اورآٹورکشا ڈرائیوروں سے ملاقات میں کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پرچی سسٹم کے نام پر غریب ٹیکسی اوررکشا ڈرائیورزسے10روپے کی بجائے زائد رقم بٹوری جا رہی تھی۔اس فیصلے سے ٹیکسی اوررکشا ڈرائیوروں کوریلیف ملے گا۔ٹیکسی اوررکشا ڈرائیوروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ اداکیا۔وزیراعلیٰ نے ٹینٹ آفس میں لوگوں کی شکایات بھی سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔