پاکستان
08 جولائی ، 2012

خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق

خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق

خضدار…خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج دوپہر خضدار کے علاقہ بولان کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس انسپکٹر محمد رفیق پر اس وقت فائر کھول دی جب وہ اپنی گاڑی میں بازار سے گھر جارہے تھے۔فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔پولیس واقع سے متعلق مزید تفتیش کرر ہی ہے ۔

مزید خبریں :