08 جولائی ، 2012
پشاور …پشاور کے علاقے چمکنی میں یواین ایچ سی آر کے گودام میں آگ لگنے سے ہزاروں خیمے جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔جی ٹی روڈ پر چمکنی کے علاقے میں یواین ایچ سی آر کے گودام میں ویلڈنگ کا کام ہورہا تھا۔ چنگاری گرنے سے وہاں موجود بوریوں میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ گودام میں ہزاروں کی تعداد میں خیمے اور دیگر امدادی سامان پڑا تھا۔ جو آتشزدگی میں جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے کوشاں ہیں تاہم اب تک آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔