پاکستان
08 جولائی ، 2012

توبہ اچکزئی: ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،14افراد جاں بحق

توبہ اچکزئی: ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،14افراد جاں بحق

چمن…توبہ اچکزئی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر چمن حبیب اللہ موسی خیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ اتوار کے روز دور افتادہ پہاڑی علاقے توبہ اچکزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے میں مقامی لوگ ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے توبہ اچکزئی سے سرحد پار افغانستان جا رہے تھے کہ اس دوران سرحدی علاقے میں سڑک پر چھپایا گیا بارودی سرنگ کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 14 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال چمن منتقل کئے گئے،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :