08 جولائی ، 2012
کراچی…اہلسنت والجماعت کے کارکنون کی نماز جنازہ سرجانی ٹاوٴن میں ادا کردی گئی۔ اہلست والجماعت کے تین کارکن گزشتہ روز سرجانی میں دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔کارکنوں کی نماز جنازہ سرجانی ٹاوٴن صدیق اکبر مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاں بحق ہونیوالوں کی سرجانی کے قبرستان میں تدفین کی گئی ۔ اِس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا کہ گورنر ہاوٴس پر دھرنے کا فیصلہ موٴخر کردیا،انہوں نے کہا کہ دھرنا موٴخر کرنے کا اعلان زخمی کارکن کے علاج ، راہ نماوٴں کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور بے گناہ کارکنوں کی رہائی کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے اور ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو 15 جولائی کو گورنر ہاوٴس یا وزیر اعلی ہاوٴس پر دھرنا دیں گے