پاکستان
08 جولائی ، 2012

ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے، ڈاکٹر وسیم

لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی مہذب معاشروں کی ترقی کا راز ہے جوپارلیمنٹ کو ہرادارے پر فوقیت دیتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی اجتماعی خودکشی کے مترادف ہے۔پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی سب کچھ داوٴ پر لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دفاع کونسل پاکستان کا لانگ مارچ18کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔جماعت اسلامی شروع دن سے وطن عزیز میں امریکی مداخلت کے خلاف آواز اٹھارہی ہے۔ملک کے 98فیصد لوگ امریکی غلامی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں مگر مٹھی بھر حکمرانوں نے پوری قوم کو یرغمال بنا یا ہوا ہے۔

مزید خبریں :