پاکستان
08 جولائی ، 2012

لاہور میں مزید60ٹیوب ویلزپرجنریٹرلگانے کاحکم

لاہور…وزیر ا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پانی کی بہتر فراہمی کے لیے60مزید ٹیوب ویلز پر جنریٹر لگانے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی واسا محمد عبداللہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر 60جنریٹرخریدکر ٹیوب ویلز پرنصب کئے جائیں تاکہ گرمی میں شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ جنریٹرز کی تنصیب کے لئے فنڈز بھی مختص کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا محمد عبداللہ کے مطابق پینے کا پانی ضائع ہونے سے روکنے کے لئے واسا حدود میں واقع 414 سروس اسٹیشن مالکان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹر سپلائی کنکشن 24گھنٹے کے اندر عارضی طور پر بند کر دیئے جائیں۔

مزید خبریں :