پاکستان
08 جولائی ، 2012

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جا ری

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جا ری

لاہور…پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاہم آوٴٹ ڈورز اور انڈوروارڈز میں ہڑتال جاری ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں تو خدمات انجام دینا شروع کردی ہیں تاہم آوٴٹ ڈور اور ان ڈور میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال بدستور جاری ہے۔ملتان ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور رحیم یارخان میں آج بھی ینگ ڈاکٹرز نے ان ڈورمریضوں کو طبی امداد فراہم نہیں کی بلکہ صرف ایمرجنسی میں کام جاری رکھا ،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں کے وارڈز میں موجودمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بہاولپور میں جزوی ہڑتال رہی اور بعض ینگ ڈاکٹرز نے انڈور مریضوں کو بھی طبی امداد فراہم کی۔ اتوار کے باعث سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز آج بند ہیں۔

مزید خبریں :