پاکستان
08 جولائی ، 2012

پشاور میں افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور میں افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور…حکومت خیبرپختونخوا نے پشاور میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیرافغان مہاجرین کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کابینہ نے پشاور میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے پرعمل درآمدکیلئے محکمہ داخلہ میں اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا۔ کمشنرافغان مہاجرین ،ڈی سی او پشاور،ایس ایس پی آپریشن نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کیساتھ کاروباری معاہدے اورلین دین نہ کرنے سے متعلق عوام میں آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ افغان کمشنریٹ کے عملے کوہدایت کی گئی کہ وہ غیرقانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کی تیاری مکمل کریں اجلاس میں ایس ایچ اوزکورہائشی علاقوں میں غیرقانونی طورپرمقیم افغانوں کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں :