پاکستان
08 جولائی ، 2012

پنجاب بدترین انتظامی اور معاشی بحران کا شکار ہے،چوہدری پر ویز الٰہی

پنجاب بدترین انتظامی اور معاشی بحران کا شکار ہے،چوہدری پر ویز الٰہی

گجرات…نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جس وزیراعلیٰ کے دور میں صوبہ کے ہر ضلع میں سو سو ڈکیتیاں ہو رہی ہوں اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔گجرات میں حلقہ پی پی 110 کے عمائدین اور سابق ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ محض باتیں بنانے سے عوام کی قسمت نہیں بدلی جا سکتی۔پنجاب میں بدترین انتظامی اور معاشی بحران ہے فرد واحد کے پاس تمام اختیارات کی وجہ سے محکمے تنزلی کا شکار ہیں۔ حکومت اپنی جھوٹی انا کی وجہ سے کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کر رہی۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تندور اسکیمیں بنانے والے حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی اسکیمیں تندور میں جھونک دی ہیں۔

مزید خبریں :