08 جولائی ، 2012
کوئٹہ …وادی کوئٹہ اور گرد وونواح میں گرد آلو ہواؤں کے بعد وادی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، دوسری جانب ضلع ہرنائی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی ۔ وادی کوئٹہ گذشتہ ایک ہفتہ سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا، شدید گرم موسم کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم آج سہ پہر کے بعد موسم میں اس وقت خوشگوار تبدیلی آگئی جب وادی کوئٹہ میں اچانک گردآلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ، جس سے گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران معتدل موسم کے ساتھ ابرآلود موسم کی پیشن گوئی کی ہے، دوسری جانب ضلع ہرنائی میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس سے علاقے میں جل تھل ہوگیا اور شدید گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔