پاکستان
09 جولائی ، 2012

جہلم :ٹریفک حادثے میں4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

جہلم . . . . جہلم میں ٹریفک حادثے میں4 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔موٹرو ے پولیس کے مطابق جہلم میں للہ موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹریلر اور بس کے درمیان تصادم سے4 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے۔مسافر بس راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

مزید خبریں :