09 جولائی ، 2012
ملتان. . . . سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نا اہل قرار دیے جانے کے بعد آج پہلی بار اپنے آبائی شہر ملتان پہنچ گئے۔ ان کا کہناہے کہ انھیں سرائیکی صوبے کی آوازاٹھانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم بذریعہ ٹرین لاہور سے خانیوال پہنچے، جہاں سے وہ قافلے کی صورت میں ملتان میں اپنی قیام گاہ پہنچے۔راستے میں جگہ جگہ ڈھول کی تھاپ پرکارکن رقص کررہیتھے۔ جنوبی پنجاب کے تمام شہروں اور دیہات سے پیپلزپارٹی کے کارکن اوررہنما ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے شاندار استقبال کے لیے پہنچ گئے ہیں۔دولت گیٹ چوک پر استقبال کے لیے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ جس پارلیمینٹ نے آئین کو بنایا وہی اس میں ترمیم کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عوام کی عدالت کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ گیلانی نے کہا کہ وہ عوام کی عدالت میں آگئے ہیں۔ عوام با شعور ہیں اور فیصلہ کرنا جانتے ہیں۔