دنیا
02 فروری ، 2012

فلپائن: القاعدہ کے3انتہائی مطلوب جنگ جووٴ ں کو ہلاک کردیا گیا

کراچی…… رفیق مانگٹ… فلپائن میں آج صبح دہشت گردی میں ملوث تین انتہائی مطلوب دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ یہ رپورٹ برطانوی اخبار’گاجین نے امریکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے دی ۔رپورٹ کے مطابق فلپائنی فوج نے کہا کہ القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند گروپوں ابو سیاف اور جامعہ اسلامیہ کے انتہائی تین مطلوب جنگجووٴں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، فوج نے یہ کارروائیجنوبی جزیرے میں عسکریت کے مضبوط گڑھ میں کی۔ فوجی ترجمان کرنل مارسیلو برگوس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ابو سیاف کے ر ہنما فلپائینی جمدیل امبرا ،ملائشین نژاد ذولکی فلی بن ہیرعرف مروان اور سنگاپوری نژاد عبداللہ علی جسے معاویہ کہتے ہیں ، مروان جامعہ اسلامیہ کے اہم رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ امریکا نے مروان کی ہلاکت یا گرفتاری پر 50لاکھ (5ملین) ڈالر جب کہ معاویہ پر50ہزار ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔

مزید خبریں :