پاکستان
09 جولائی ، 2012

چیف جسٹس کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے

کوئٹہ…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج کوئٹہ میں اپنے قیام کے دوران سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آج بلوچستان سے متعلق کیس سمیت مختلف کیسوں کی سماعت کریں گے۔بلوچستان امن و امان کیس کی گزشتہ سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔گزشتہ سماعت میں خفیہ ایجنسیوں کے وکیل راجا ارشاد نے کہا تھا کہ بلوچستان میں انتشار ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی انتشار نہیں، بلوچ محب وطن ہیں،حکومتی اقدامات سے بلوچوں کے دل میں محبت تو پیدا نہیں ہوگی۔ عدالت نے عبوری حکم میں کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :