Time 05 ستمبر ، 2017
پاکستان

پشاور میں ڈینگی کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتیں 18 ہوگئیں

پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسپتال میں زیر علاج مزید 3 مریض دم توڑ گئے۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون اور ایک بچے سمیت تین مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

پشاور کے مختلف اسپتالوں میں 400 سے زائد ڈینگی سے متاثرہ افراد زیر علاج ہیں جب کہ انتظامیہ کے مطابق جون سے اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ 

پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں سے بھی ڈینگی بخار کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب سے پشاور جانے والی 'کاروان صحت' موبائل میڈیکل ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :