Time 07 ستمبر ، 2017
کھیل

ورلڈ الیون سے مقابلے کے لئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز

ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس شروع کردی۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈ الیون کے لئے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں رپورٹ کردیا اور ٹیم نے بھرپور پریکٹس شروع کردی ہے۔

ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ،دوسرا 13 اور آخری معرکہ 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز، عثمان شنواری، شاداب خان، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

مہمان ٹیم ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھسارا پریرا پر مشتمل ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت یکم ستمبر سے جاری ہے اور  جنرل اسٹینڈ کے 500 روپے میں دستیاب ٹکٹ نایاب ہوگئے۔

ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے مطابق  پریمیم، فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس باترتیب 2500، 4000 اور 6000 میں دستیاب ہیں جب کہ وی وی آئی پی انکلوژر کے 8 ہزار روپے والے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :