Time 08 ستمبر ، 2017
کھیل

آزادی کپ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 4 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

12 ستمبر کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈامپائر اور شوزب رضا تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔



13 ستمبر کو دوسرے میچ میں احمد شہاب، شوزب رضا فیلڈ میں امپائرنگ کریں گے جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزب رضا فیلڈ امپائر اور احمدشہاب تھرڈ امپائر کے فرائض ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

مہمان ٹیم ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھسارا پریرا پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز، عثمان شنواری، شاداب خان، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :